Featured Post

How to Sell Your House for Cash: Get a Fast Cash Offer and Sell Your House Quick

  How to Sell Your House for Cash: Get a Fast Cash Offer and Sell Your House Quick Are you looking to sell your house quickly and get a fast...

شوہر کی بیوی سے محبت

A heart touching love story , husband wife love
Share it:

 شوہر کی بیوی سے محبت 

A husband wife love story


بسم الله رحمن الرحیم

دھڑکن آفیشل پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید

بیوی غصے پر کنٹرول نہ کرتے
 ہوئے اپنے شوہر سے کہنے لگی
 اگر تم مرد ہو تو مجھے طلاق
 دو ایک سیکنڈ بھی میں تمہارے
 ساتھ نہیں رہ سکتی اس کا
 شوہر خاموشی سے اس کی بات
 کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرنے لگا 
لیکن بیوی نے پھر کہا جا تم 
مرد نہیں اگر ہو تو مجھے طلاق دو
حالانکہ اس کی بیوی نیک پاکباز
 اور اچھی سیرت والی عورت تھی
 لیکن یہ سب غصہ کی حالت میں
 اس کی زبان سے نکل رہا تھا اور اس
 موقع پر شیطان پوری کوشش میں تھا 
کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے سے
 الگ کر دے عورت کا غصہ جب اور بڑھا
 تو کہا اگر تم مرد ہو تو یہ کرو وہ کرو
وغیرہ وغیرہ آخر کار بیوی نے کہا
 مجھے ابھی فوراً تمہارا جواب چاہئے
 اور تم مجھے اسی وقت جواب دو 
بالآخر آدمی نے مجبور ہو کر ایک کاغذ میں
 چند سطریں لکھ کر لفافے کے اندر رکھ کر 
اس کے ہاتھ میں پکڑاتے ہوئے کہا 
جاؤ * فی امان اللہ * یہ وہ 
دروازہ ہے جس سے تم میرے ساتھ آئی تھیں
میں نے ثابت کر دیا کہ میں ایک مرد ہوں 
تم ابھی اپنے میکے جاؤ 
چنانچہ عورت نے اپنا سامان وغیرہ باندھ کر اٹھایا اور 
اپنے میکے کی طرف چل دی
جب یہ بات لوگوں میں پہنچی تو 
کسی کو یقین نہیں ہو رہا تھا کہ
آدمی بڑا نیک اور رحم دل انسان ہے 
یہ کیسے ہو سکتا کہ وہ اپنی بیوی کے 
ساتھ ایسا برتاؤ کرے
ادھر میکے میں بیوی کے دن گزرتے گئے 
اور آہستہ آہستہ اس کا دل وہاں گھٹنے لگا 
اسے تنہائی ستانے لگی تو ایک دن
Husband wife love story

 

 
 اس نے شوہر کو فون کیا اور رونے لگی 
 کہا تم میر اسب کچھ ہو میں 
تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی
تم میر اسب کچھ ہو میری جان ہو، 
میری روح ہو بس تم ہی 
سب کچھ ہو وغیرہ وغیرہ
آدمی نے جواب دیتے ہوئے کہا
ام محمد *
 تم آخراب مجھ سے کیا چاہتی ہو ؟
بیوی نے کہا میں غلط تھی 
آدمی نے جواب دیا یہ تو تمہارا مطالبہ تھا
 جو میں نے پورا کر دیا اور تم مجھے
 ثابت کرنے دو کہ میں مرد ہوں
 بیوی نے کہا مانا کہ تم مرد ہو
 لیکن میں ایک ناقص العقل عورت ہوں
 آدمی نے جب دیکھا کہ عورت
 اس کے سامنے اپنی بے بسی 
اور دکھ کا اظہار کر رہی ہے تو
 اس نے کہا اچھا جاؤ ذرا وہ
 لفافہ کھول کر دیکھو تو سہی
 جو میں نے تمہیں لکھ کر دیا
 تھا عورت فون کو ہولڈ میں رکھ کر
 اٹھی اور اس لفافے کو کھول کر
 اس میں موجود کاغذ کے ٹکڑے کو دیکھا 
تو اس میں لکھا ہوا تھا 
(اے میری پیاری ام محمد اگر
 آسمان زمین پر بھی گر جائے
 تب بھی میں تمہیں ہر گز ہر گز
 طلاق نہیں دوں گا) 
یہ تھا اصل کا غذ جو اس نے
 اس وقت بیوی کو دیا تھا
 لیکن بیوی نے سمجھا تھا کہ اس میں 
* طلاق طلاق طلاق لکھا ہوگا
 جب بیوی نے کاغظ پڑھا تو
 رونے لگی اور روتے ہوئے کہا 
اے میرے سر تاج! آپ تو مردوں کے مرد نکلے *
دوستو! دیکھیں کس طرح کہانی کا
 رخ بدل گیا جب شوہر نے 
اپنے غصہ پر کنٹرول کیا اور
 اپنا گھر برباد ہونے سے بچالیا
 یہی ہے اصل مردانگی و
جو لڑ کی زبان دراز ہوتی ہے 
اس کو طلاق ہوتی ہے
جو لڑکی بہت زیادہ ضدی ہوتی ہے 
اس کو طلاق ہوتی ہے جولڑ کی
 ہر بات پر گھر والوں سے ٹیوشن لیتی ہے 
اس کو طلاق کی ڈگری ضرور ملتی ہے
جو لڑکی دوسرے لوگوں کی باتوں
 میں آجاتی ہے وہ اپنا گھر خراب کرلیتی ہے
گھر کو برباد کرنا اور آباد کرنا
 لڑکی کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے
سمجھدار لڑکی وہ ہوتی ہے
 جو میکے کی باتیں سرال میں نہ کرے
 اور سسرال کی باتیں میکے میں نہ جا کر بتائے
*ایک حدیث کا مفہوم ہے
جو شخص شوہر کو بیوی کے
 خلاف اکسائے یا بیوی کو شوہر کے 
خلاف اکسائے وہ ہم میں سے نہیں
ایک اور حدیث کا مفہوم ہے کا
میاں اور بیوی ایک دوسرے کا
 لباس ہیں جس طرح سے لباس ہمیں 
چھپاتا ہے اس طرح سے شوہر کو
چاہیے

 

 کہ بیوی کی برائیاں دوسروں سے نہ کرے
 اور نہ بیوی کو چاہیے کہ شوہر کی
 برائیاں دوسروں سے کرے
شیطان کو سب سے زیادہ 
خوشی اس بات پر ہوتی ہے جب میاں
بیوی کا لڑائی جھگڑا ہوتا ہے

کاش کہ میری یہ بات تیرے دل میں اتر جائے۔

Share it:

Urdu novels

Urdu Stories

Urdu story

Post A Comment:

0 comments: